ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں یکساں سیول کوڈ کی پر زُور مخالفت ؛ کئی محلوں میں دستخطی مہم 

چنتامنی میں یکساں سیول کوڈ کی پر زُور مخالفت ؛ کئی محلوں میں دستخطی مہم 

Sat, 22 Oct 2016 13:03:12    S.O. News Service

چنتامنی:22 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)تجارتی مرکز شہر چنتامنی کے کئی وارڈوں کے علاوہ ویمنس کالج وغیرہ میں ملک میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ اور مسلم پرنسل لاء میں مداخلت کی پر زور مذمت کی گئی شہر کے کئی وارڈوں میں اسلامی بھائیوں کے علاوہ اسلامی خواتین نے بھی سیول کوڈ کی مخالت میں دستخطی مہم چلائی ۔شہر کے ٹیپونگر نورانی مسجد اہل سنت وجماعت کے پاس سے آج نوجوانان اہل سنت نے بھی دستخطی مہم چلائی جسمیں دیگر محلوں کے نوجوانان بھی بڑھ چڑھ کر سامنے آئے دستخطی مہم سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد اسلم نے کہا کہہ ہندوستان کے آئین نے ملک میں بسنے والے تمام مذاہب کے افراد کو ان کی تہذیب اور قوانین پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا حق دیا ہے جس کے تحت مسلمان شرعی قوانین پر عمل کررہے ہیں ۔انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت طلاق ثلاثہ کی آڑ میں مسلمانوں کو آئینی حقوق سے محروم کرنے اور شرعی قوانین کو تبدیل کرتے ہوئے یکساں سیول کوڈا نافذ کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ٹیپونگر محلہ میں خواتین نے بھی دستخطی مہم چلائی خواتین کے مہم سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ صدیقہ نے کہا کہ تمام خواتین کو چاہئے ہر محلہ میں دستخطی مہم جوش وخروش چلائی جائے انہوں نے کہا کہ خواتین شریعت میں کسی بھی قسم کی مداخلت کو ہرگیز برداشت نہیں کریں گی ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام خواتین تحفظ شریعت کیلئے آل انڈیا پرنسل لاء کی مکمل حمایت کرتی ہیں انہو ں نے مزید کہا کہ حکومت ہند کی کامن سیول کوڈ کے نفاذ کی کوششوں سے ملک بھر کی اقلیتو ں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے مرکزی حکومت تین طلاق کا معاملہ اٹھاکر یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی ناپاک کوشش کے بہانے شریعت مصطفوی میں مداخلت کرنا چاہتی ہے جو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں ہے ،مذہب اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اسکاقانون اٹل ہے اس میں کسی طرح کی تبدیلی ناممکن ہے اسلامی اصول وقوانین میں کسی کو رائے ومشورہ دینے کی ضرورت نہیں ہے دستور ہند نے ہر شہری کو اپنے اختیار کردہ مذہب و ملت کے مطابق عمل کرنے کی اجازت دی ہے تعداد ازدواج اور طلاق ثلاثہ سے فرقہ پرست ذہنیت کی مسلم دشمنی ظاہر ہورہی ہے جس سے ملک کی جمہوریت کو شدید خطرہ ہے ۔اس موقع پر نورانی مسجد کے سکریٹری چاند پاشاہ محبوب صاحب عمران پاشاہ وسیم پاشاہ صدام حسین وسیم پاشاہ فخرالدین صاحب شبیر پاشاہ میکانک بابو توحید پاشاہ ضمیر پاشاہ وغیرہ موجود رہے۔


Share: